پسنی : علاقہ مکینوں کی پریس کانفرنس ، سی ٹی ڈی اہلکار پر جدی پشتی زمینوں پر قبضے کا الزام

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں سی ٹی ڈی اہلکار کی جانب سے شہری کی اراضی پر زبردستی مبینہ قبضہ کے خلاف متاثرین پسنی پریس کلب پہنچ گئے۔

پسنی ریکپشت وارڈ نمبر 7 کے رہائشی حفیظ بلوچ،مبارک زہرو،قمبرطارق اور پیرمحمد نے پسنی پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کائونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) اہلکار اپنے ادارے کی دھمکی دیکر غریب شہری کی اراضی پر زور زبردستی قبضہ کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متاثرین نے تحصیلدار پسنی سے بھی رابطہ کیا لیکن اُنکی جانب سے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔

پریس کانفرنس سے خلاط کرتے ہوئے انھوں نے سی ٹی ڈی کے اعلیٰ حکام سمیت ڈپٹی کمشنر گوادر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں متاثرین کی داد رسی کریں اور مذکورہ سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکار ہمیں نقصان دینے کی دھمکی دے رہی ہے اگر ہمیں کچھ ہو اتو اسکی ذمہ دار ادارہ ہوگا۔

Share This Article