دالبندین و پنجگور سے بچہ سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین اور پنجگور سے بچہ سمیت مزید 2 افرادکی لاشیں برآمدہوئی ہیں ۔

دالبندین سے اطلاعات ہیں کہ دالبندین کے ایریا سے ایک بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔

نعش کو شناخت کے لیے پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کردیاگیا ہے تاہم اب تک قتل کے محرکات سامنے نہیں آئے ۔

اسی طرح پنجگور سے ایک اور نعش برآمدہوئی ہے جو ایک ہی دن میں دوسری نعش بتائی جارہی ہے۔

نعش پنجگور کے علاقے کجھور فیکٹری کے قریب برآمد ہوئی ہے ۔

مقتول کی شناخت پزیر احمد ولد غلام حسین، سکنہ سوردو کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق لاش تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

واضح رہے کہجمعہ کے روز پنجگور میں دو مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share This Article