بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افرادکو قتل کردیا جبکہ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس سے 3 نعشیں برآمدہوئی ہیں۔
تمپ میں قتل کا ایک اور واقعہ پیش آیاجہاں کونشقلات میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے فراز ولد بہادر سکنہ کونشقلات تمپ کوقتل کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے فراز موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
اس سے قبل بھی تمپ میں منہاس ولد ماسٹر ظفر کو فائرنگ کرکے قتل کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سے 3 نامعلوم افراد کی نعشیں ملی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب سے 3 نامعلوم افراد کی نعشیں ملی جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جن کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ۔
نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کےلئے مردہ خانے میںرکھ دی گئیں۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔