قلعہ عبداللہ میں قیدی وین پر فائرنگ سے قتل کا قیدی گولی لگنے سے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ ژڑہ بند کے قریب پولیس کی قیدی وین پر فائرنگ سے قتل کا قیدی فقیر شمکزئی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے دعوے مطابق فقیر شمکزئی جو قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا کو ضلع پشین سے چمن منتقل کیا جا رہا تھا، دوران منتقلی ژڑہ بند کے قریب چار مختلف گاڑیوں نے قیدی وین کا تعاقب کرتے ہوئے اسے روک لیا، ان گاڑیوں میں تقریباً 15 سے 20 نامعلوم مسلح افراد سوار تھے، جو مختلف قسم کے بھاری اسلحے سے لیس تھے، جن میں راکٹ لانچر اور کلاشنکوف شامل تھے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 10 مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں پر پوزیشن سنبھال رکھی تھی، حملہ آوروں نے پہلے قیدی وین کے ٹائر پر فائرنگ کر کے اسے برسٹ کیا، گاڑی رکنے پر ملزمان نے قیدی وین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں فقیر شمکزئی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق قیدی وین کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات پائے گئے۔

Share This Article