بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی میزئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بچہ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ضلع قلعہ عبداللہ کے کلی میزئی میںنامعلوم مسلح افرادن سیدسعداللہ آغا پر اندھا دھند فا ئرنگ کی جس کے نتیجے میں گو لیاں لگنے سے وہ موقع پر ہلاک جبکہ راہگیر بچہ عتیق اللہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میںزخموں کی تا ب نہ لا کر چل بسا۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
نعشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔