بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں قومی شاہراہ بدرنگ کے ایریا میں الٹو کار اورمسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ میں چار افراد موقع پرجان کی بازی ہارگئے ہیں ۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت منظوراحمد ولد اللہ نورکاکڑ کالونی کوئٹہ حبیب اللہ ولد آغا محمد اسماعیل کالونی کوئٹہ کا رہائشی بشیراحمد ولد آغا محمد ساکن دکھ روڈ، کینٹ، کراچی غلام مصطفی ولد نیک محمد، سکنہ کوئٹہ کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
ہلاک افراد کو فوری طورپر قریبی سینٹرپہنچایا گیاجہاں ضروری کارروائی کے حوالے کردی گئیں۔