ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کو بلوچ سرمچاروں نے گیشکور کے مقام پر نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گیشکور میں ہیکان کے مقام پر علی الصبح پاکستانی فوج پر حملہ ہوا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ ایک گھنٹے تک فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
آواران ہسپتال ذرائع کے مطابق11 لاشوں کے ساتھ 9زخمی اہلکاروں کو لایا گیا، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیںفوجی ہیلی کاپٹر میں کوئٹہ شفٹ کیا گیا۔