ضلع کیچ : دشت کھڈان کے قریب ٹریفک حادثہ، دو سگے بھائی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان کے قریب ہپتار ہوکین کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب زمیاد گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

ہلاک ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی تھے، جن کی شناخت غلام حیدر سپاہی ساکن ڈنک دشت کے بیٹوں کے طور پر ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے، جبکہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article