خضدار: مسلح شخص نے حاملہ خاتون کوگھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زیرینہ کھٹان میں گذشتہ روز مغرب کے وقت نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک حاملہ خاتون کو قتل کر دیا۔

مذکورہ واقعہ زیرینہ کھٹان صدر تھانہ کے حدود میں گزشتہ روز مغرب نماز کے وقت پیش آیا جس میں ایک حاملہ خاتون ہلاک ہوگئیں ۔

صدر تھانہ کے ایس ایچ او کے مطابق خاتون پر فائرنگ کاواقعہ گذشتہ روزمغرب کے نماز کے وقت 6:20 پر ہوا ۔نامعلوم افراد نے دانش زہری کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک خاتون مسماۃ نمرہ ولد سعید احمد زہری کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچ کر واردات کی جگہ کا معائنہ کیا اورپولیس کو موقع سے گھر کے صحن سےگولیوں کی خولی ملے اور ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ فائرنگ کے وقت خاتون کے ساتھ گھر میں دوخواتین موجود تھیں ۔

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حاملہ خاتون کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔

خاتون کے ورثاء کے مطابق ہمارا کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی کوئی جھگڑا ہوا ہے ۔ نامعلوم افراد کا دیدہ دلیری سے ہمارے گھرمیں گھس کرخاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنا ایک سفاکانہ اوردلخراش سانحہ ہے ۔

مقتولہ خاتون کی خاوند والدین اور ورثاء نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون کے قتل میں ملوث قاتل کو فوری گرفتارکرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑاکرکے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔

Share This Article