لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6069ویں روز جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6069 دن مکمل ہوگئے۔

اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

انہوں نے جبری گمشدگیوں کے فوری خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمجھتا ہے کہ جبری گمشدگیاں ملکی قوانین اور شہریوں کی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

تنظیم کا مطالبہ ہے، کہ جبری گمشدگیوں اور لاپتہ بلوچوں کی ماورائے قانون قتل کا مکمل سدباب کیا جائے، تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر انہیں قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائے۔ اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Share This Article