اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بلوچستان میں حالیہ حملوں کی مذمت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گذشتہ ہفتے بلوچستان کے مختلف مقامات پر ہونے والے عسکریت پسندانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں زور دیا گیا ہے کہ عسکریت پسندی، چاہے کسی صورت میں ہو، بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔

سلامتی کونسل کے مطابق ’ان مذمومعسکریت پسندانہ کارروائیوں کے ذمہ دار افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کو جواب دہ ٹھہرایا جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔‘

بیان میں دیگر رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت پاکستان کی حکومت کے ساتھ فعال تعاون کریں۔

بیان کے مطابق ’تمام ریاستوں کو ہر ممکن طریقے سے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے دیگر تقاضوں کے مطابق، عسکریت پسندی سے پیدا ہونے والے امن و سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں سنیچر 31 جنوری 2026 کو عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے کیے گئے تھے۔

Share This Article