ضلع آواران میں فوجی آپریشن کی تیاریاں،تمام مقامی گاڑیاں ضبط

0
666

آواران و گردو نواح میں ایک بڑے فوجی آپریشن کی اطلاعات ہیں۔

سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پاکستانی فوج نے ضلع آواران کے گردونواحی علاقوں تیر تیج، اہوری ،بزداد،سر مالار، چیری مالار،گیشکوراور دیگر چھوٹے دیہاتوں کی مکمل ناکہ بندی کردی ہے اور ان علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کومکمل طور پربند کرکے فوجی دستے علاقوں میں پھیل چکے ہے ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج نے محاصرے میں لئے گئے مذکورہ علاقوں کے تمام لوگوں کی گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے اور عوام کو گھروں میں محصور کردیا ہے ۔جس سے ایک بڑے پیمانے پر ٓپریشن کی تیاری کی جارہی ہے ۔

ذرائع بتاتے کہ آواران و گردونواح کے تمام علاقوں کومحاصرے میں لینے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کرنے پر خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here