آپریشن ھیروف: 15 گھنٹے بعد بھی کارروائیاں جاری، کنٹرول برقرارہے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے)کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپریشن ھیروف فیز ٹو 15 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلوچستان کے مختلف شہروں اور اہم علاقوں میں جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ متعدد مقامات پر سرمچاروں کا کنٹرول بدستور قائم ہے اور دشمن کی نقل وحرکت شدید دباؤ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاری کارروائیوں کے باعث زمینی صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے اور دشمن کو مختلف محاذوں پر بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی پیش رفت کے مطابق تفصیلی اور حتمی معلومات مناسب وقت پر جلد میڈیا کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

Share This Article