بولان میں متاثرہ گیس لائن کی عدم مرمت پر گیس فراہمی معطل

0
383

بلوچستان کے بولان کے علاقے بی بی نانی میں سیلابی ریلے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت 6 روز بعد بھی نہیں ہو سکی۔

گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہونے کے باعث کوئٹہ کو جزوی اور مستونگ، پشین اور زیارت کو سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ملازمین کی جانب سے گزشتہ روز متاثرہ پائپ لائن کی بحالی کا کام شروع کیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ کندلانی اور بی بی نانی میں 3 پائپ لائنیں متاثر ہوئی تھیں، کندلانی میں متاثرہ پائپ لائن کی مرمت 2 روز قبل مکمل کی گئی جب کہ بی بی نانی پل کے قریب 2 لائنوں کی مرمت شام تک ہونے کا امکان ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت رات گئے بھی جاری رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here