نوشکی میں ایف سی اور سی ٹی ہیڈ کوارٹرزپر سرمچاروں کا قبضہ و کنٹرول

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ عسکریت پسندوں کے شدید نوعیت کے حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیںجہاں صورتحال کشیدہ شدیدبتائی جارہی ہے ۔

مختلف شہروں پر بلوچ عسکریت پسندوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑہیں جاری ہیں جبکہ کئی شہروں پر عسکریت پسندوں کے کنٹرول سنبھالنے اور سرکاری عمارات پر قبضے کی بھی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آپریشن ہیروف 2 کے دوران، بی ایل اے کے جنگجوؤں نے نوشکی میں ایف سی اور سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرزپر قبضہ کرکے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

بی ایل اے نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل ہکل پر ویڈیوفوٹیج جاری کی ہے جس میں پاکستانی فوجیوں کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں ۔

جبکہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرپر کنٹرول سنبھالنے کے بعد تمام سرکاری اسلحات کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بلوچ لبریشن آرمی کے آزادی پسندوں نے کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پولیس اسٹیشن پر قبضہ کر لیا تھا۔

حکومتی حلقوں کی جانب سے اب تک کسی قسم کی کوئی وقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Share This Article