پنجگور سے ایک نعش برآمد، شناخت نہ ہوسکی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے دریائے رخشاں کے علاقے میں کرش پلانٹ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے، تاہم متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

ابتدائی طور پر موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article