کتاب کاروان کے نام سے بلوچستان بھر میں کتب میلہ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (BSAC) کے اہتمام بلوچستان بھر میں "بلوچستان کاروان کتاب” کے نام کتب میلہ جاری ہے ۔

کتاب کاروان کے نام سے "بساک” ہر سال علم و آگہی اور تعلیم و تربیت کو فروغ دینے کے لئے ” بلوچستان کتاب کاروان ” کے نام سے کتب میلوں کا اہتمام کرتی ہے ۔

اگر چہ ریاست کی جانب سے کتب میلوں کے انعقاد سے بساک اور اس کے وابستہ ارکان کو شدید ہراسانی ، تشدد ،مقدمات اور کتابوں کی ضبطی کے کارروائیوں کا سامنا رہتا ہے لیکن اس کے باوجودوہ ان صعوبتوں کو جھیلتے ہوئے معاشرے میں کتاب پروری کے کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کردار نبھارہے ہیں۔

رواں ماہ کوئٹہ ،خضدار، مستونگ، واشک ، ملیر کراچی سمیت کئی علاقوں میں کتابوں کے اسٹال لگائے گئے جبکہ آج بروز سوموار 26 جنوری 2026کو کشمور میں سبزی منڈی اور بروز منگل 27 جنوری 2026کوروجھان میں مین گیٹ ٹاؤن کمیٹی ہسپتال روڈ پر اسٹال لگائے جائیں گے ۔

اسی طرح بہت جلد ڈیرہ مراد جمالی (ٹیپل) میں کتابوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں بساک (BSAC) نصیر آباد زون کی جانب سےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "بلوچستان کتاب کاروان” کے نام سے، ڈیرہ مراد جمالی (ٹیپل) میں بہت جلد کتابوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

اپنے بیان میں طالب علموں اور عام عوام سے یہ درخواست کی گئی کہ وہ ان بُک اسٹالز کا ضرور دورہ کریں اور اپنے لیے بہترین کتابوں کی خریداری کریں۔

Share This Article