گڈانی ماہی گیر کشتی میں آگ لگنے کی اطلاع، تربت سے نعش لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ تربت سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔

گڈانی کے کھلے سمندر میں ماہی گیر کشتی میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق واقعہ ساحل سمندر سے تقریباََ چار کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے فشریز ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ انہیںبھی اسطرح کی اطلاع ملی ہے جس پر ریسکیو ٹیم روانہ کردی گئی ہے تاہم معاملات اور حقائق کی تفصیلات ریسکیو ٹیم کی متاثرہ کشتی تک پہنچنے کے بعد ہی بتائی جاسکتی ہے۔

دوسر ی جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے ایک لاش برآمدہوئی ہے ۔

تربت پولیس نے بی اینڈ آر کالونی سے ایک لاش برآمد کرلی ہے جسے شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share This Article