پنجگور میں فورسز سے مقابلے میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ، سرفراز بگٹی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پنجگور میں پاکستان کے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم عسکریت پسندوں کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

سرفراز بگٹی کے بیان سے قبل پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پنجگور میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 عسکریت پسند مارے گئے۔

سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعہ کے حوالے سے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم عسکریت پسندوں کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند ی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے ریاست دشمن عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق اور پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہبلوچستان حکومت سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ امن و امان کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزم استحکام کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share This Article