کوئٹہ : لاپتہ افراد لواحقین کے احتجاجی کیمپ جاری ،لاپتہ محمود لانگو کی والدہ کی شرکت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6058 دن مکمل ہوگئے۔

اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر جبری لاپتہ محمود علی لانگو کے والدہ نے احتجاج میں شرکت کی، انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی، کہ وہ ان کے بیٹےکی بازیابی کو یقینی بنائے۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محمود لانگو سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے غمزادہ گھرانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

Share This Article