ڈیرہ اسماعیل خان: امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر پر دھماکا، 6 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر پر دھماکا ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا شادی کی تقریب کے دوران ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے میں ریاست کی حامی "امن کمیٹی” کے سینئر کمانڈر جان عالم عرف جگری محسود سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی ائی خان پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب بعض ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ دھماکا خودکش تھا۔

ڈیرہ پولیس نے بتایا کہ دھماکا کے وقت امن کمیٹی کے متعدد ارکان موجود تھے۔

Share This Article