حکومت بلوچستان جانب سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت بلوچستان نے بلوچستان بھر میں 15 اگست سے سرکاری اسپتالوں میں (آئوٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ) او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بند او پی ڈیز کو 15اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) کو مراسلہ بھی ارسال کر دیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں اور انفیکشین کنڑول کے ضابطہ کار پر سختی سے عملدآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاوہ باقی تمام امراض کے مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے پیش نظر 19 جون کو سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند کیا گیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment