ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستا ن کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں میں کہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی سوئی پولیس تھانے کی حدود لنجو صفاری میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونےو الے افراد کا تعلق ایک مسلح تنظیم سے ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد زمین میں بارودی سرنگ نصب کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ کر مذید تحقیقات شروع کردی گئی۔

Share This Article