بی ایل ایف نے خاران شہر پرمکمل کنٹرول کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف ) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے خاران شہر پر حملہ اور کنٹرول کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خاران شہر میں بی ایل ایف کے سرمچاروں کا حملہ کرکے پولیس اسٹیشن، بینکوں اور دیگر سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے انھیں شدید نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پندرہ جنوری بروز جمعرات دوپہر کے وقت منظم کاروائی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر خاران شہر میں داخل ہوئے اور قابض فورسز کے مختلف مراکز کو نشانہ بنایا۔
 
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے خاران سٹی پولیس تھانہ پر حملہ کرکے کنٹرول حاصل کیا ۔ اس دوران فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سرمچاروں نے فورسز کو پسپا کر دیا۔
 
بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مرکزی بازار میں داخل ہو کر بینکوں اور دیگر اہم سرکاری مقامات کو نشانہ بناکر بھاری نقصان پہنچایا۔ اس کارروائی کا مقصد قابض اداروں کی اقتصادی اور انتظامی تنصیبات کو نقصان پہنچاکر مفلوج کرنا تھا۔
 
ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی کا تفصیلی بیان جلد شائع کیا جائے گا۔

Share This Article