بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے ایک طالبعلم رمیز بلوچ کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاجبکہ ضلع کیچ سے جبری لاپتہ محمد بخش ولد مراد نامی ایک شخص بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔
کوئٹہ سے 25 سالہ طالبعلم رمیز ولد نواب کو 12 جنوری 2026 کو علی الصبح فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
رمیز کا تعلق ضلع آواران کے علاقے قمبرو سے ہے، انہیں 12 جنوری کی صبح تقریباً 4:30 بجے کوئٹہ کے علاقے بولان پلازہ، بروری سے سی ٹی ڈی نے حراست میں لیا۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تربت کوشقلات سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بننے والے محمد بخش ولد مراد 6 مہینے بعد بازیاب ہوگئے ہیں۔
لواحقین نے اس کی بازیابی کی تصدیق کردی۔