بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کلہ تھانہ شالکوٹ کی حدود میں جتک مارکیٹ ہزارگنجی کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے مقتول کی شناخت رئیسانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے محمد نبی ولد ولی محمد کے نام سے کی ہے۔
قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔
اسی طرح دکی میں ایک مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
ہالک ہونے والے کانکن کی شناخت عبدالرشید ولد عبدالغفور اچکزئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی ہے ۔
واقعہ دکی سے 8 کلومیٹر غربی جانب واقع مقامی کوئلہ کان میں دوران کانکنی پیش آیا۔
واقعہ کے بعد مقامی کانکنوں نے اپنی مدد اپکے تحت لاش کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا تھا۔جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی۔