ہڑتال میں حصہ لینے پر 6 خواتین سمیت 38 اسسٹنٹ پروفیسر و لیکچرز معطل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت بلوچستان نے ہڑتال میں حصہ لینے پر 6 خواتین سمیت کالجز کے 38 اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرز کو تین ماہ کیلئے معطل کردیا ہے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی ہڑتال میں شرکت ، دفاتر کی تالہ بندی کرنے پر بیڈا ایکٹ کے تحت محکمہ کالجز کے 38اسسٹنٹ پروفیسر ز اور لیکچرز کو تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں 6 خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرز شامل ہیں۔

معطل کئے جانے والوں میں ملازمین کے اتحاد بلوچستان گرینڈ الائنس کےچیئرمین عبدالقدوس کاکڑ بھی شامل ہیں۔

بلوچستان میں ملازمین کااتحاد بلوچستا ن گرینڈ الائنس اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پر ہے۔

Share This Article