ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن پر کھڑی جعفر ایکسپریس کی بوگی میں اچانک آگ لگ گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ریلوے اسٹیشن پرکھڑی جعفر ایکسپریس کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مسافروں اور موجود عوام میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریلوے کے موجود عملے اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی بوگی میں ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سےمسافروں اور وہاں موجود لوگوں میں افراتفری میچ گئی اور مسافروں سے بوگی کو فوری طورپر پر خالی کرا لیا گیا۔

ان کے مطابق اس دوران موجود ریلوے عملے اور فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے سے بوگی کو نقصان پہنچا جبکہ آ گ لگنے کی ریلوے حکام نے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

Share This Article