بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں پولیس تھانہ باریجہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسافر کوچ کو روک کر مسافروں کو باہر نکالا کر بس کو آگ لگا دی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور سے لاڑکانہ جانے والی کوچ کے مسافروں کو اتار کر گاڑی نذر آتش کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ کوچ کو آگ لگانے کے بعد مسلح افراد کوئی جانی نقصان نہیں کئے بغیر وہاں سے چلے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او غازی خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او غازی خان کے مطابق مسافروں کو دیگر گاڑیوں میں روانہ کر دیا گیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔