بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایم ایٹ روڈ پر سنگئی کراس کے مقام پر موٹر سائیکل اور ایک گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہلاک ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل سوار گاڑی سے ٹکرا گیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت امین ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے جو آواران کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
حادثے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔