بلوچستان سے مزید 4 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے لورالائی ژوب اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے ڈب سے آج بروز اتوار 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیںجن کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہرنائی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں اب تک 2 کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طور ہوگئی ہے جنہیں پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنا نے کے بعد ماورائے آئین وقانون دوران حراست قتل کرکے ان کی لاشیں ویرانے میں پھینک دی تھیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاشیں ملنے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابتدائی طور پر لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

علاقہ تین اضلاع کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے لاشوں کو وصول کرنے اور قانونی کارروائی شروع کرنے کے حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ یہ معاملہ کس ضلع کی حدود میں آتا ہے۔ تاہم سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔

Share This Article