سیکورٹی خدشات : بلوچستان سے پاکستان کے لئے ٹرین سروس پھر معطل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں اور سیکورٹی خدشات کے باعث بلوچستان سے اندرون پاکستان کے لیے ٹرین سروس پھر معطل کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین منسوخ کردی گئی۔

پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کردی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی۔

اس حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا تھا کہ بلوچستان سے اندورن پاکستان اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی سے محکمہ ریلویز کو 30لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئٹہ سے پانچ روز بعد پاکستان کے دوسرے شہروں کے لیے ٹرین سروس بحال ہوگئی ہے۔

ٹرین سروس کو 31 جنوری کو بلوچ عسکریت پسندوں  کے شہر کے مختلف مقامات پر حملوں کے باعث معطل کیا گیا تھا۔بعدازاں ان حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے نےقبول کی تھی۔

Share This Article