ضلع گوادر: جیونی میں مسلح افراد کے حملے میں ایم آئی کے 2اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس( ایم آئی ) اہلکاروں پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واقعہ ہفتہ کی شام جیونی کے علاقے پانوان میں پیش آیا۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعدحملہ آور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

اب تک سرکاری سطح پر مذکورہ واقعے کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

مذکورہ واقعہ کے حوالے سے کسی تنظیم کی جانب سے بھی تاحال کوئی ذمہ داری نہیں لی گئی ہے۔

Share This Article