جبری لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرِ اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6046ویں روز بھی جاری رہا۔
احتجاجی کیمپ میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور سماجی کارکنوں کی جانب سے شرکت کی گئی، جنہوں نے جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
تنظیم نے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کا مکمل اور مستقل خاتمہ کیا جائے، تمام جبری طور پر لاپتہ افراد کو منظرِ عام پر لایا جائے اور انہیں قانونی چارہ جوئی کا حق فراہم کیا جائے۔
وی بی ایم پی کے مطابق جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جن کا فوری اور شفاف حل ناگزیر ہے۔