ڈیرہ مراد جمالی: بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ماں دو بیٹیوں سمیت ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ماں دو بیٹیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

واقعہ گذشتہ روز لانگو محلہ وارڈ نمبر 25 میں پیش آیا۔

حادثے میں تین بچوں سمیت والد زخمی ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندان کے تمام 9 افراد ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے۔

چھت گرنے کے بعد اہل محلہ نے نعشیں اور زخمیوں کو نکالا اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Share This Article