بلوچ جہد آزادی میں کئی لوگ اپنے شعبوں میں عہدوں پر فائز رہنے کے لئے نااہل تھے۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ

"میں اپنی زندگی میں چند غیر معمولی لوگوں سے ملا ہوں۔ بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر اپنے اپنے شعبوں میں عہدوں پر فائز رہنے کے لئے نااہل تھے۔”

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1291966675877793792

واضح رہے کہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ قومی جہد آزادی میں ایک بڑی علامت اور ستون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ زمینی حقائق یہ بتاتے ہیں کہ مقبوضہ بلوچستان میں جاری جدوجہد میں عوامی شمولیت انکی اور انکے ساتھیوں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔ بلوچ قوم ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کو ایک رہبر اور عظیم رہنما مانتے ہوئے انھیں خدا داد صلاحیتو ں کا مالک سمجھتی ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر نے اسے اپنے عمل سے بھی ثابت کیا ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ جیسی شخصیتوں کی مقبولیت اور انکی تعلیمات کا دنیا بھر کے انقلابی نہایت احترام کرتے ہے۔

تاہم اس تازہ ٹوئیٹ میں انہوں نے کسی کا نام ظاہر کئے بغیر بہت اشارے دیئے ہیں۔ قومی آزادی کی جہد کے اس موڑ پر ان کا ٹوئیٹ نہایت معنی خیز ہے۔ ان کی آراء کو بعض پلیٹ فارموں پر فیصلہ تصور کیا جاتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment