بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نصیر آباد میں پاکستانی فورسز پر حملوں کے بعد جھڑپیں اور قلات میں مسلح افراد کی مین شاہرا ہ پرناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح عسکریت پسندوں نے کالاگ کے مقام پر پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔
حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ رات نصیر آباد میں بختیار آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔
علاوہ ازیں ادھر قلات سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ شب مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے مبینہ طور پر کوئٹہ-کراچی (N-25) ہائی وے پر چوکیاں قائم کیں جہاں انہوں نے گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی۔
حکام نے ابھی تک ان تینوں واقعات حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب اب تک کسی تنظیم نے بھی ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔