سکیورٹی خدشات کی بنا پر آج بلوچستان میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہی۔
ریلوے حکام کے مطابق فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس، کراچی کے لیے بولان میل اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس معطل کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ چمن ٹرین بھی آج نہیں چلے اور معطل رہی۔
سیاسی حلقوں کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اقدامات بلوچ لبریشن آرمی کے سابق سربراہ جنرل اسلم بلوچ اور ساتھیوں کے برسی کے موقع پر اٹھایا گیا ہے جو کل منائی جا رہی ہے ۔
سال 2022 میں بلوچ لبریشن آرمی نے اس دن کے موقع پر بلوچستان بھر میں بڑے پیمانے متعدد حملے کیئے تھے جس کے نتیجے میں پاکستان فوج کے افسران سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ کل بلوچ لبریشن آرمی کے سابق سربراہ جنرل اسلم بلوچ و ساتھیوں کی برسی منائی جائے گی۔