دالبندین اور ہورماڑہ میں روڈ حادثے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین اور ساحلی شہر ہورماڑہ میں روڈ حادثے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین کے قریب آئل ٹینکر اور پک اپ گاڑی میں تصادم سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

واقعہ علی الصبح ڈھڈر لانڈھی کے قریب پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں ڈائیور دلاور ولد محمد اکبر سکنہ واشک موقع پر ہلاک ہوگیاجبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوا تھا جنہیں فوری طور پر شیخ فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔

ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ضلع واشک سے ہے۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے ساحلی ہورماڑہ میں بزی ٹاپ چڑھائی کے مقام پر بوزر گاڈی الٹنے سے اس کاڈرائیور ہلاک اور کنڈیکٹر زخمی ہوگیا۔

گوادر سے کراچی جانے والی گیس بوزرمکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ پر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو گیا۔

ڈرائیور کی موت موقع پر ہی واقعی ہو گئی اور کنڈکٹر شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس نے ڈرائیور کی لاش اور زخمی کنڈکٹر کو فوری طور پر مرک ریسکیو 1122 رسملان اسٹیشن منتقل کیا، جہاں زخمی شخص کو ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈرائیور لاش اور زخمی کنڈکٹر کو مرک ریسکیو 1122 لیاری سٹیشن کی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔

Share This Article