پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ نوجوان کے والد بھی لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران سے پاکستانی فوج نے لاپتہ چاکر بلوچ کے والد سلام بلوچ کوبھی لاپتہ کردیا ہے،آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے گزشتہ روز سلام بلوچ کو آواران بازار کے آرمی کیمپ بلایا جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ انکے بیٹے چاکر بلوچ کو پاکستانی فورسز نے حب چوکی سے حراست بعد لاپتہ کیا تھا، چاکر بلوچ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور علاج کے لیے انکو حب لایا گیا تھا جہاں اسے فورسز نے لاپتہ کیا۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment