امریکی صدارتی ا لیکشن سے قبل کرونا ویکسین دستیاب ہوگا، صدر ٹرمپ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکی ماہرین کی توقعات کے مطابق "کووڈ- 19” کی روک تھام کے لیے ویکسین 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل دستیاب ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے قدامت پسند صحافی جیرالڈو رویرا کے ساتھ ایک ریڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدارتی انتخابات سے قبل امریکی عوام کو کرونا ویکسین کا تحفہ دیں گے۔

صحافی کے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم انتخابات کے قریب قریب کرونا ویکسین تیار کر لیں گی۔ اس سے پہلے بھی ویکسین تیار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعتا ہمارے پاس بہت سی ویکسینیں تیاری کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم ویکسین اور علاج کے بارے میں بھی بہت جلد نتائج سامنے لائیں گے۔”

امریکن انسٹیٹیوٹ آف وائرل ڈیزیز کے ڈائریکٹر فوچی نے کہا کہ رواں سال کے آخر یا 2021ءکے اوائل تک ویکسین تک پہنچنا ممکن نہیں ہو گا۔

مجموعی طور پر ٹرمپ انتظامیہ نے ویکسین کے مختلف منصوبوں میں 9 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment