خضدارسے پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ، گوادر سے ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدارسے پاکستانی فورسز نے  ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جبکہ پسنی سے ایک جبری لاپتہ نوجوان گوادر سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

ضلع خضدار کے علاقے نال سے ایک نوجوان کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت نوید ولد رمضان قمبرانی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں تیرہ دسمبر کو نال سے حراست میں لیا گیا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نوید قمبرانی کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

دوسری جانب گوادر سے ایک جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیاہے۔

نوجوان کی شناخت آصف ولد مراد حاصل کے نام سے ہوگئی ہے ۔

آصف کا تعلق ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے ہے جسے 3 نومبر کو فورسز نے پسنی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھاجوگذشتہ روز 19 دسمبر کو گوادر سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیاہے۔

بی وائی سی نے آصف حاصل کی تصدیق کردی ہے۔

Share This Article