بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ کلی چھٹہ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ اور چھریوں کا وار کرکے کامریڈ عبد الرزاق چھٹہ نامی شخص کوقتل کردیا۔
واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب حملہ آوروں نے عبد الرزاق چھٹہ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور چھریوں سے متعدد وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
کرخ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ذاتی دشمنی یا ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی وجوہات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔