ضلع کیچ کے علاقے تربت سے ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد نے چھ بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے آسکانی میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد نے رزائی ولد دلبود، خداداد ولد بازید، محمد جان، گہرام، شیر جان ولد گہرام، اور اعظم ولد خالق داد کو بزور بندوق زدکوب کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ مرزا گروہ سے ہیں۔
یاد رہے کیچ و گردونواح سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مسلح افراد چوری ڈکیتی، منشیات فروشی، اغواء برائے تاوان اور بلوچ قوم پرست کارکنان کے جبری گمشدگیوں میں شامل ہیں۔ جنکو پاکستانی خفیہ اداروں و فوج کی سرپرستی حاصل ہے۔
جبکہ ضلع کیچ کے علاقے کوشک گیتان بازار میں ایک نوجوان بالاچ ولد عبدالرسول نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی ہے۔خاندانی زرائع کے مطابق شام کے وقت نوجوان نے خود کو سر پر گولی مار دی تھی، جسکے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔
۔واضح رہے کہ کل تربت کے علاقہ زور بازار میں ایک نوجوان عبدالواحد ولد حاجی عبد الخالق نے خودکشی کی تھی ضلع کیچ اور گردونواح میں نوجوانوں کی خودکشی کی طرف رجحان میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔