آئی ایس پی آر کا بلوچستان میں 8 اور خیبر پختونخوا میں 26 عسکریت پسند وں مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بدھ کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے پاکستانی فوج نے منگل کو چار مختلف کارروائیوں میں خیبر پختونخوا میں 26 جبکہ بلوچستان کے علاقے سمبازا میں ایک کارروائی کے دوران 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

اس نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے ملک میں داخل ہونے والے شدت پسندوں کے گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔

انہوں  کہا کہ ہلاک ہونے والا شخص افغان شہری تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں لکی مروت میں تین، بنوں میں 10 اور شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 12 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

پاکستانی فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں بھی ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

Share This Article