خیبرپختونخوا میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافہ ، ایک ہفتے میں 20 سے زائد اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ماہ رمضان کے پہلے ہفتے میں مختلف اضلاع میں مسلح کارروائیوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس، ایف سی اور فوجی اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

کوہاٹ میں مسلح افراد کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

بھکر (داجل چیک پوسٹ) میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں  4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ ایف سی لائن پر حملے میں 8 اہلکار زخمی ہوئے۔

کرک (بہادر خیل) میں مسلح افراد نے ایمبولینس پر حملہ کیا، 3 ایف سی اہلکار ہلاک ہوئے۔ اسی ضلع میں ایف سی قلعے پر حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

اسی طرح جنوبی وزیرستان (وانا) میں ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق رمضان المبارک میں عسکریت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Share This Article