ماہنامہ "اسپر” کا سترہواں شمارہ فروری 2026 شائع ہوگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آشوب پبلی کیشن کے زیرِ اہتمام ماہنامہ اسپر کا سترہواں شمارہ فروری 2026 میں منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

اس شمارے میں اداریہ شامل ہے جو نوکنڈی آپریشن، ہیروف آپریشن اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے تناظر میں تحریر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مختلف لکھاریوں کی تحریریں بھی شائع کی گئی ہیں جو سیاسی شعور اور مزاحمتی تربیت کے لیے ایک جامع اور مؤثر رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

شمارے میں بی ایل ایف کی آپریشنل رپورٹ اور گزشتہ مہینے شہید ہونے والے سرمچاروں کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں، جو میگزین کی معنویت اور تاریخی اہمیت میں اضافہ کرتی ہیں۔

اسپر بلوچستان لبریشن فرنٹ کا ماہنامہ میگزین ہے جو گذشتہ دوسالوں سے مسلسل شائع ہورہا ہے ۔

آشوب پبلی کیشن کی لٹریچر کمیٹی کی جانب سے شائع ہونے والے اس میگزین میں سیاسی شعور اور مزاحمتی تربیتی سمیت زمین و زبان, تاریخ و تہذیب، بلوچستان کی اسٹریجک اہمیت و معدنی وسائل اور قوم پرستی سے متعلق مواد شائع کئے جاتے ہیں تاکہ نوجوان نسل ان سے اپنی شناختی حوالہ پہچان سکے۔

شمارہ بی ایل ایف کی آفیشل ٹیلی گرام چینل آشوب پر دستیاب ہے جہاں ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Share This Article