مغربی بلوچستان کے معروف بلوچ فلم میکر اور اداکار ایوب افشار نے بلدیہ گوادر کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین بلدیہ ماجد جوہر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر چیئرمین نے معزز مہمان کو بلدیہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا اور بلدیہ کی کارکردگی پر جامع بریفنگ دی۔
ایوب افشار نے بلدیہ گوادر کی لائبریری “کیپٹن سلیمان کتابجاہ” کے لیے قیمتی کتابیں بطور عطیہ پیش کیں۔ چیئرمین بلدیہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عطیہ علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور نوجوان نسل کو مطالعہ کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
چیئرمین ماجد جوہر نے مزید کہا کہ بلدیہ گوادر علمی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی تاکہ شہر کے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری ماحول فراہم کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ ایوب افشار نہ صرف فلم میکر بلکہ اداکار بھی ہیں، اور انہوں نے متعدد ایرانی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں میرو (2022)، اورکا (2020)، خاک و آتش (2009) اور تب پنھان (2007) شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وہ مشہور ایرانی ٹی وی سیریز نون خ 5 (2022) میں بھی نظر آئے ہیں ۔