بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ھانی گل اور شازیہ چانڈیو کے اغوا کی کوشش کی مزمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ
میں کراچی میں ھانی گل بلوچ اور شازیہ چانڈیو کی اغواء کے کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ا پنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج کرنے والوں کا پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈرانا و دھمکانا اور خواتین کو لاپتہ کرنے کی کوشش انسانیت و انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز کا یہ عمل مظلوم بلوچوں اور سندھیوں کے خلاف پاکستان کی برہنہ جارحیت ہے جنھیں پرامن احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتی۔