ضلع خضدار : وڈھ میں ایک گھر پر دستی بم حملے میں ایک بچہ ہلاک، 6 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں ایک گھر پر دستی بم کے حملے میں ایک بچہ ہلاک ، خواتین بچون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت شیر علی ولد امام دین بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی شب ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

وڈھ پولیس کے ایس ایچ او عبدالوہاب ساسولی کے مطابق جس گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا اس میں دو بھائیوں کا خاندان فیملی رہائش پزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کا تعلق سندھ کے علاقے کشمور سے ہے جو وڈھ میں کھیتوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔

ایس ایچ او عبدالوہاب کے مطابق، دستی بم حملے میں ایک بچہ ہلاک ہوا ہے جس کی عمر اندازاً 8 سال تھی۔

حملے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Share This Article